کوسٹل ہائی وے پر مسافر کوچ کو حادثہ، 9 افراد جاں بحق

اسلام آباد (ویب ڈیسک) کوسٹل ہائی وے پر بزی لک کے قریب مسافر کوچ الٹنے کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق ہوگئے 11زخمی ہیں۔

اس حوالے سے ریسکیو ذرائع کے مطابق بلوچستان کے ضلع حب میں کوسٹل ہائی وے بزی لک کے قریب پسنی سے کراچی جانے والی مسافر کوچ کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہوگئے۔

ایدھی ذرائع کے مطابق حادثے میں جاں بحق اور زخمیوں کو پاک نیوی اسپتال اورماڑہ منتقل کردیا گیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے جب کہ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

حادثے کے بعد پاک نیوی کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے، تمام زخمیوں اور جاں بحق افراد کو نیوی کے اہلکاروں نے ریسکیو کر کے نیول ہسپتال اور ماڑہ شفٹ کیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔

ابتدائی طور مسافر کوچ کو پیش آنے والے حادثے کی وجوہات کاتعین نہیں ہو سکا، حادثہ کے بعد کافی دیر تک ٹریفک جام رہی، موقع پر پہنچنے والے افراد نے بھی امدادی سرگرمیوں میں ملوث حصہ لیا.

Comments are closed.