کپتان سرفراز کی اپنی کارکردگی زیرو، بتاتے رہے کون کون کھیلے گا


اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد جن کی کارکردگی پر ٹیم میں جگہ نہیں بنتی نے بتایا ہے کہ کس کو کھلائیں گے اور کس کو بٹھائیں گے۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو میں سرفراز احمد کا کہنا تھا ٹی ٹوئنٹی سیریز میں سری لنکا کو آسان حریف نہیں سمجھ رہے، سیریز میں ٹاس کا کردار اہم ہوگا،، عمر اکمل اور احمد شہزاد کی واپسی ہوئی ہے دونوں کو پورا موقع دیں گے۔

سرفراز احمد نے کہا میری خواہش ہے عمر اکمل اور احمد شہزاد اچھا پرفارم کریں، فاسٹ بولر محمد حسنین کو بھی اس سیریز میں کھلائیں گے، انھوں نے کہا امید ہے سری لنکن ٹیم خوشگوار یادوں کے ساتھ واپس جائے گی۔

سری لنکن کپتان داسن شانکا نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی اچھا مقابلہ کریں گے، پاکستان ایک مشکل ٹیم ضرور ہے لیکن ہمارے کھلاڑی پْرعزم ہیں، پاکستان کرکٹ بورڈ اور سیکیورٹی اداروں کا شکریہ ادا کرتے ہیں، ہمیں یہاں بہت اچھی سیکیورٹی ملی ہے۔

مہمان ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ اْنہیں اْمید ہے کہ سینئر کھلاڑی ٹیسٹ کھیلنے کیلئے پاکستان آئیں گے، آنے سے قبل اْنہوں نے سینئر کھلاڑیوں کو آمادہ کرنے کی کوشش کی تھی۔

اس دوران ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹرافی کی ایک بار پھر رونمائی کی گئی،واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ ہفتہ 5 ستمبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

دوسرا اور تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ بھی 7 اور 9 اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

Comments are closed.