اسلا م آبا د میں بھی ایک بچی زیادتی کے بعد قتل
اسلام آباد(نیوزڈیسک)ایک اور بچی زیادتی کے بعد قتل کردی گئی، اب کی بار یہ روح فرسا واقعہ وفاقی دارالحکومت میں پیش آیا،دوبجے گھر سے نکلنے والی دس سالہ سمرین کی لاش قریب ایک مکان سے ملی،
قصور کی زینیب کے قاتل کو ابھی سزا نہیں ملی۔ ۔ لیکن جرائم کی کوکھ کئی بچے جنتی چلی جارہی ہے۔۔ اب کی بار زیادتی کے بعد قتل ہونے والی دس سالہ سمرین ہے۔۔ یہ واقعہ پیش آیا ایف بارہ کی کچی بستی میں
پولیس اہل علاقہ کی طرف سے لاش سڑک پر رکھ کر احتجاج کرنے پر پہنچی ۔بچی کو مظاہرین سے چھین کر لاش ایمبولینس میں رکھ کرلے گئی۔ پوسٹ مارٹم رات کو نہ ہو سکا۔
سمرین کی والد نے میڈیا کو بتایا کہ اس کی بچی کو زیادتی کے بعد قتل کیاگیاہے۔مظاہرین اس دوران مسلسل احتجاج اور نعر ہ بازی کرتے اور انصاف انصاف کی صدائیں بلند کرتے رہے۔
موقع پر پہنچنے والے میڈیا نمائندوں کو بچی کے والد محمد عابد نے بتایا کہ سمرین دوبجے گھرسے نکلی تھی ۔۔ واپس نہ آئی تو تلاش پر اس کی لاش ملی۔واقعہ تھانہ گولڑہ کی حدود میں پیش آیا۔
جرم کاکوئی شہر نہیں ہوتا۔۔ لیکن اسلام آبادایسے ادارے میں جہاں قانون نافذ کرنے والے الرٹ رہنے کے دعویدار ہیں بچی سے زیادتی اور قتل سب کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔
Comments are closed.