فرحت اللہ بابر کے پیپلز پارٹی نے پر کاٹ دیئے، ترجمان کے عہدہ سے فارغ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )دو دن پہلے سینیٹ میں انقلابی تقریر کرنے والے سینیٹر فرحت اللہ بابر کے پیپلز پارٹی نے پر کاٹ دیئے ۔ الوداعی خطاب میں اپنی ہی جماعت پر تنقید کا نشانہ بنانے والے فرحت اللہ بابر سے پارٹی ترجمان کی ذمہ داری واپس لے لی گئی

سینیٹ میں الوادعی بیان کے بعد آصف زرداری نے اپنے اور پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے ترجمان کے عہدوں پرفائز فرحت اللہ بابر سے ذمہ داریاں واپس لے لیں

پیپلز پارٹی پارلیمینٹیرینز کی سیکریٹری اطلاعات نفیسہ شاہ نے فرحت اللہ بابر کو پارٹی کا اثاثہ بھی قرار دیااور اس بات کی تصدیق کی کہ بطور ترجمان آصف علی زرداری اور ترجمان پیپلز پارٹی پارلیمینٹیرینز فرحت اللہ بابر کا استعفیٰ منظور کر لیا گیا ہے۔

نفیسہ شاہ نے کہا فرحت اللہ بابر پیپلز پارٹی پارلیمینٹیرینز کے سیکریٹری جنرل ہیں اور رہیں گے،فرحت اللہ بابر نے کہا تھا کہ میری جماعت نے بھی کمپرومائز کیا ہے اور پیپلزپارٹی پارلیمنٹ کی بالادستی سے ہٹ گئی ہے۔

Comments are closed.