بھارتی کرکٹر محمد شامی کی بیوی کا شوہر پر تشدد کاالزام
نئی دلی( مانٹیرنگ )بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد شامی کی اہلیہ ہاسن جہاں نے محمد شامی کے خلاف محاذ کھول دیا۔۔کہتی ہیں کہ ان کے شوہر اور سسرالی ان پر تشدد کرتے ہیں۔
تشدد کے حوالے سے بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرکٹر کی اہلیہ ہاسن جہاں نے 27 سالہ محمد شامی پر سنگین الزامات لگائے ہیں، ہاسن کا کہنا ہے کہ گزشتہ ماہ دورہ افریقا سے واپسی پر محمد شامی نے انہیں مبینہ طور پر بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔
ہاسن جہاں نے مزید کہا ان کے شوہر اور سسرالیوں کی جانب سے گزشتہ دو سال سے زد و کوب کیا جارہا ہے لیکن اب بہت ہوچکا ہے۔
ہاسن کہتی ہیں انہوں نے خاموش رہنے کی بہت کوشش کی اور شوہر کی غلطیاں بھی برداشت کیں لیکن محمد شامی نے دھمکیاں دینا شروع کردی تھیں اس کے باوجود اپنے خاندان اور بیٹی کی خاطر سب کچھ سہتی رہی ہوں۔
محمد شامی کی اہلیہ نے الزام لگایا کہ فاسٹ بالر انہیں دھوکہ دے رہے تھے اور مختلف لڑکیوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر نازیبا گفتگو کیا کرتے تھے جن کے ثبوت موجود ہیں۔
Comments are closed.