سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان

لاہور(سپورٹس ڈیسک) سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے پاکستان ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کیا۔ پاک سری لنکا ون ڈے سیریز کی قیادت سرفراز احمد کریں گے۔

قومی اسکواڈ میں شامل دیگر کھلاڑیوں میں امام الحق ، عابد علی ،آصف علی ،فخر زمان ، حارث سہیل ، محمد حسنین ،افتخار احمد، عماد وسیم، شاداب خان ، وہاب ریاض ، محمد عامر ، محمد حسنین ، عثمان شنواری اور محمد نواز شامل ہیں۔ حسن علی ٹیم میں جگہ نہیں بنا پائے۔

یاد رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 3 میچز کی سیریز کراچی میں کھیلی جائے گی۔

Comments are closed.