مولانا فضل الرحمن نے اگر گرفتاری والا کوئی کام کیا تو گرفتار کریں گے. وزیر داخلہ

کوئٹہ(ویب ڈیسک) وفاقی وزیرداخلہ اعجاز احمد شاہ نے کہا ہے کہ اگرمولانا فضل الرحمان نے لانگ مارچ اور دھرنے کے دوران گرفتاری والا کوئی کام کیا تو انہیں گرفتار کریں گے۔

کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ اعجاز احمد شاہ نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ مولانا فضل الرحمان اسلام آباد لانگ مارچ نہیں کرینگے.

اگر وہ احتجاج کرنے آرہے ہیں تو احتجاج کریں کوئی انہیں گرفتار نہیں کریگا، لیکن اگر انہوں نے گرفتاری والا کام کیا تو گرفتار کرینگے، تاہم مجھے پورایقین ہے کہ مولانادھرنانہیں دیں گے۔

اعجاز شاہ نے کہا کہ بھارت سے بات چیت کرنے کے تمام راستے اپنا لئے مگر کچھ فائدہ نہیں ہوا، بلوچستان میں ناراضگی کی کوئی بات نہیں، بھارت یہاں دہشتگردی کرتا ہے اور کرتا رہے گا.
کسی دشمن ملک میں دہشتگردی کرنے کیلئے دشمن ملک لازمی نہیں اپنے بندے بھیجے۔

اعجاز شاہ نے مزید کہا کہ ملک میں مہنگائی تو ہے اس میں کوئی شک نہیں، وزیراعظم عمران خان کا وژن ہے کہ عوام کیلئے کام کیا جائے۔

وزیر داخلہ نے کہا ہمیں یہ یاد رکھنا چاہیے کہ یہ ملک ہے تو ہم بھی ہیں اس کی سالمیت سب کی ترجیح ہونی چاہیے.

Comments are closed.