لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس کور کمانڈر راولپنڈی تعینات
اسلام آباد(زمینی حقائق) پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر تقرریوں کا اعلان کیا گیا ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس کو کور کمانڈر راولپنڈی تعینات کیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر تقرریوں کا اعلان کیا گیا ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل وسیم اشرف کو کمانڈر سدرن کمانڈ تعینات کیا گیا ہے۔
لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس کو کور کمانڈر راولپنڈی اور لیفٹیننٹ جنرل خالد ضیا کو انسپکٹرجنرل آرمز تعینات کیا گیا ہے۔
اسی طرح لیفٹیننٹ جنرل چراغ حیدر کو ڈائریکٹر جنرل جے ایس (جوائنٹ اسٹاف) ہیڈ کوارٹر اور لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر کو چیئرمین پاکستان آرڈیننس فیکٹری تعینات کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ چند روز قبل پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں 3 سال کی توسیع کی گئی تھی۔وزیر اعظم عمران خان نے جنرل قمر باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کا فیصلہ ملک کی مشرقی سرحد کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر کیا تھا۔
ذرائع کے مطابق جنرل قمر باجوہ کی توسیع کا فیصلہ کرتے ہوئے بھارت کی جانب سے ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال کی دھمکیوں کو بھی مدنظر رکھا گیا۔
Comments are closed.