پاکستان نے بھارتی دہشت گردکلبھوشن کو قونصلررسائی دے دی
اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستان نےبھارتی دہشت گردکلبھوشن کوقونصلررسائی دے دی، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر گورو اہلووالیہ نے ان سے ملاقات کی۔
عالمی عدالت انصاف نے پاکستان میں سزائےموت کے منتظر بھارتی جاسوس تک قونصلر رسائی دینے کا کہاتھااور کل پاکستان نے عدالتی فیصلے پر ملاقات کا موقع دینے کا اعلان کیا تھا۔
پاکستان نےبھارتی دہشت گردکلبھوشن کوقونصلررسائی دے دی ، کلبھوشن یادیو کو قونصلر رسائی وزارتِ خارجہ سے باہر کسی خفیہ مقام پر دی گئی ہے۔ملاقات کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیےگئے تھے۔
بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کلبھوشن سے ملاقات کے لیے وزارتِ خارجہ پہنچے تھے، جہاں سے وہ حکام کے ہمراہ سب جیل روانہ ہوئے، ملاقات میں پاکستان بھارتی وزارت خارجہ حکام اور پاکستان کی جانب سے ڈائریکٹر بھارت فارحہ بگٹی بھی موجود تھیں۔
یاد رہے پاکستان نے قونصلررسائی فراہمی کے لئے آج 2 ستمبر کا دن مقرر کیا تھا اور کہا تھا کہ قونصلر رسائی ویانا کنونشن 1963 عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کے تحت اور پاکستانی قوانین کے مطابق دی جارہی ہے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ کمانڈر کلبھوشن بھارتی نیوی کا حاضر سروس کمانڈر اورراکاجاسوس ہے، کلبھوشن یادیو بدستور پاکستان کی تحویل میں رہے گا۔
کلبھوشن دہشت گردی، تخریب کاری اور جاسوسی کے جرائم میں زیرحراست ہیں اور سزائےموت کا منتظر ہے۔
اس حوالے پاکستان کے خارجہ امور سے متعلق ماہرین کا خیال کے سزاہے موت کے باوجود کلبھوشن کو پھانسی نہیں دینی چاہیے کیونکہ پاکستان کے پاس بھارتی دہشتگردی کا یہ جیتا جاگتا ثبوت ہے ۔
Comments are closed.