پاک افغان سرحد طورخم کو 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا آغاز

خیبر(ویب ڈیسک) پاک افغان سرحد طورخم کودن کے چوبیس گھنٹے کھلا رکھنے کا آزمائشی آغازآج  2 ستمبر سے کر دیا گیا۔

اس حوالے سے طورخم سرحد پر پاک افغان سکیورٹی حکام کی فلیگ میٹنگ ہوئی۔ جس میں فیصلے کی رو سے کسٹم، ایف آئی اے سمیت تمام سرکاری عملہ دو شفٹوں میں فرائض انجام دے گا۔

تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے بنے اس24/7 منصوبے سے پاک افغان دوطرفہ تجارت اور آمدورفت کو فروغ ملے گا۔

حکام کے مطابق 24/7 منصوبے کا باقاعدہ افتتاح 5 ستمبر کو وزیراعظم عمران خان کریں گے۔

Comments are closed.