سری لنکن کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے شیڈول کااعلان


اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک ) سری لنکن کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے میچز کے تار یخوں کااعلان کردیا گیاہے ۔

پاکستان کرکٹ بورڈ اور سری لنکا کرکٹ نے آ ئندہ سیریز کے اس شیڈول کا اعلان کیاہے، ٹیسٹ میچز کو دسمبر تک ٹال دیا گیا ہے۔

سری لنکا نے رواں سال پہلے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے دو میچوں کے لیے اکتوبر میں پاکستان آنا تھا تاہم اب دونوں ممالک کے بورڈ نے فیصلہ کیا ہے کہ پہلے ایک روزہ اور ٹی 20 سیریز جب کہ دوسرے حصے میں دسمبر میں ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے۔

سیریز میں ردوبدل کا فیصلہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی اور سری لنکا کرکٹ کے صدر شامی سلوا نے ٹیلیفون پر گفتگو میں کیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق سری لنکن ٹیم 27 ستمبر سے 9 اکتوبر کے درمیان پاکستان میں تین ایک روزہ میچز اور تین ٹی 20 میچز کھیلے گی۔

سری لنکن ٹیم 25 ستمبر کو کراچی پہنچے گی جہاں 27 ستمبر، 29 ستمبر اور 2 اکتوبر کو تین ایک روزہ میچز کھیلے جائیں گے۔

اگلے مرحلے میں سری لنکن ٹیم لاہور پہنچے گی جہاں 5، 7 اور 9 اکتوبر میں قذافی اسٹیڈیم میں تین ایک روزہ میچز کھیلے جائیں گے۔

Comments are closed.