وزیراعظم عمران خان 14اکست کا دن آزاد کشمیر میں گزاریں گے

اسلام آباد(زمینی حقائق) وزیراعظم عمران خان کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیےآج 14اگست یوم آزادی کا دن آزاد جموں کشمیر میں گزار یں گے۔

ترجمان پرائم منسٹرہاو¿س کے مطابق وزیر اعظم 14 اگست کا دن مظفر آبادمیں گزاریں گے، وزیر اعظم 14 اگست کی صبح بذریعہ ہیلی کاپٹر مظفر آباد پہنچیں گے۔

دورے کے دوران کئی وفاقی وزراء بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہوں گے،وزیر اعظم اسمبلی سیکرٹریٹ آزاد جموں کشمیر پہنچیں گے جہاں انہیں گارڈ آف آنر دیا جائے گا۔

وزیر اعظم اسپیکر چیمبر میں آل پارٹیز حریت کانفرنس اور کشمیری رہنماوں سے ملاقات کریں گے اس کے بعد وزیر اعظم قانون ساز اسمبلی آزاد جموں کشمیر میں جائیں گے۔

وزیراعظم کی آزاد کشمیر اسمبلی آمد پر پاکستان اور آزاد کشمیر کے ترانے بجائیں جائیں گے ۔

وزیر اعظم آزاد جموں کشمیر اپوزیشن لیڈر اور اسپیکر اسمبلی بھی اجلاس میں خطاب کریں گے جس کے بعد وزیر اعظم پاکستان عمران خان آزادکشمیر اسمبلی میں خطاب کریں گے۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے یوم آزادی کو کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے منانے کا فیصلہ کیا تھا، دیگرمصروفیات اور آزاد کشمیر اسمبلی سے خطاب کے بعد وزیراعظم واپس آ جائیں گے۔


Comments are closed.