نیب نے خورشید شاہ اورمہتاب عباسی کےخلاف انکوائریز کی منظوری دے دی
اسلام آباد(ویب ڈیسک) نیب نے پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ اور ن لیگ کے مہتاب عباسی کے خلاف انکوائری کی منظوری دے دی۔
نیب سے جاری اعلامیہ کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیرصدارت اہم اجلاس ہوا جس میں مختلف انکوائریوں کی منظوری دی گئی۔
اعلامیہ کے مطابق سابق سیکریٹری اطلاعات خیبرپختونخوا امتیاز ایوب، وزارت اطلاعات و نشریات کے افسران،اہلکاروں کے بھی انویسٹی گیشن کی منظوری دی گئی ہے۔
اس کے علاوہ سابق وفاقی وزیر تنویر الحسن گیلانی کے خلاف عدم شواہد کی بنیاد پر انکوائری بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
چیئرمین نیب جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ نیب کا مقصد کرپشن فری پاکستان ہے کرپشن کے خلاف عدم۔ برداشت کی پالیسی جاری رہے گی۔
Comments are closed.