وزیراعظم عمران خان کامتحدہ عرب امارات کے ولی عہدکو ٹیلی فون

اسلام آباد(ویب ڈیسک)  وزیراعظم عمران خان نے عرب امارات کے ولی عہد شیخ محمد بن زید کو فون کرکے ایف اے ٹی ایف کے معاملے پر پاکستان کی حمایت پر اظہار تشکر کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے عرب امارات کے ولی عہد شیخ محمد بن زید کو ٹیلیفون کیا ہے، دونوں رہنماوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور خطے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم  نے رمضان المبارک میں 700 پاکستانی قیدیوں کی رہائی اور ایف اے ٹی ایف کے معاملے پر پاکستان کی حمایت پر شیخ محمد بن زید کا شکریہ اداکیا۔

وزیراعظم نے کہا پاکستان متحدہ عرب امارات  کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔

یارہےرہے کہ فائنینشل ایکشن ٹاسک فورس  کے تحت پاکستان پر دہشتگردی میں مالی معاونت کے الزامات تھے۔ اس کے بعد یو اے ای سمیت کئی ممالک نے ایف اے ٹی ایف کے اجلاس میں پاکستان کی حمایت اور مدد کی تھی۔

Comments are closed.