پاک فوج کی ایل او سی پر جوابی کارروائی،3بھارتی فوجی ہلاک، متعدد زخمی
راولپنڈی (ویب ڈیسک) بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری سے 26 سالہ نعمان احمد شہید جبکہ بچوں اور عورتوں سمیت 9 شہری زخمی ہوئے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی جوابی کارروائی میں دشمن کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا، تین بھارتی فوجیوں کے مارے جانے کی اطلاعات ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت نے ایل او سی میں ڈنہ، دھدنیال، جورا، لیپا، شردا اور شاہ کوٹ سیکٹرز کو نشانہ بنایا۔
بھارت کی جانب سے ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں 26 سالہ شہری نعمان احمد شہید ہو گیا ہے، کارروائی کے دوران بچوں، عورتوں سمیت 9 شہری زخمی ہوئے ہیں۔
بھارتی فائرنگ سے زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کے لیے فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
بھارتی فوج نے بھاری توپ خانے کے ساتھ شہری آبادی کو نشانہ بنایا،پاک فوج نے گولہ باری کرنے والی چیک پوسٹوں پر جوابی کارروائی کی ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی جوابی کارروائی کے دوران تین بھارتی فوجیوں کے مارے جانےاور متعدد بھارتی فوجیوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
اس کارروائی کے دوران جن بھارتی چوکیوں سے گولہ باری کی جا رہی تھی ان کی تباہی کی بھی اطلاعات ہیں۔
Comments are closed.