محمد عامر ایک سال سے ریٹائرمنٹ کا سوچ رہے تھے۔مکی آرتھر
اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہاہےمحمد عامر ایک سال سے زائد عرصے سے ریٹائرمنٹ کا سوچ رہے تھے۔
مکی آرتھر نے ایک بیان میں محمد عامر کے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ میں بحیثیت کھلاڑی اور انسان محمد عامر سے بہت متاثر ہوں اور ان کے فیصلے کا احترام کرتا ہوں۔
انھوں نے کہا محمد عامر کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر منٹ کا فیصلہ حیران کن نہیں ہے کیونکہ وہ اس حوالے سے ایک سال سے زائد عرصے سے سوچ رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ مینجمنٹ نے گزشتہ ایک برس میں محمد عامر کا ورک لوڈ کم کرنے کی کوشش بھی کی۔
ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ محمد عامر پانچ برس کرکٹ سے دور رہے اور پانچ برس عامر نے کچھ نہیں کیا لہٰذا ان کی باڈی ٹیسٹ سے مطابقت نہیں رکھتی تھی۔
یاد رہے کہ رواں ماہ 26 جولائی کو قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔
Comments are closed.