حسن علی کو بھارتی لڑکی پسند آ گئی،شادی کی تیاریاں
اسلام آباد( ویب ڈیسک) کرکٹ میں منفرد انداز کے حامل قومی کرکٹر حسن علی نے بھارتی لڑکی سے شادی کافیصلہ کر لیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق فاسٹ بولر حسن علی اور بھارتی لڑکی شامیہ کا رابطہ قریبی دوست کے ذریعے ہوا اور ان کی پہلی ملاقات دبئی میں ہوئی، شامیہ کا تعلق بھارتی ریاست ہریانہ سے ہے اور وہ ایک نجی ائیرلائن کی ملازمہ ہیں۔
حسن علی کے اہلخانہ نے تصدیق کی ہےکہ ان کے اور شامیہ کے اہلخانہ کے درمیان بات چیت چل رہی ہے۔
شامیہ نے انگلینڈ میں انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کی، وہ والدین کے ساتھ دبئی میں مقیم ہیں جب کہ ان کی فیملی کے دیگر افراد نئی دلی میں مقیم ہیں۔
ذرائع کے مطابق کرکٹر حسن علی کا شامیہ سے نکاح 20 اگست کو ہونے کا امکان ہے جس کے لیے دبئی میں فائیو اسٹار ہوٹل میں بکنگ بھی کرائی گئی ہے۔
ذرائع نے مزید بتایاکہ فی الحال حسن علی اور شامیہ کی نکاح کی تقریب ہوگی جس کے بعد رخصتی اور ولیمہ آئندہ سال ہوگا۔
Comments are closed.