انگلینڈ کا شاندار کم بیک، دوسرے ون ڈے میں بھارت کو 4 وکٹوں سے شکست، سیریز 1-1 سے برابر
فوٹو : کرک انفو
لندن:انگلینڈ کا شاندار کم بیک، دوسرے ون ڈے میں بھارت کو 4 وکٹوں سے شکست، سیریز 1-1 سے برابر کر دی، انگلینڈ نے دوسرے ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں بھارت کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز بھارت کی برتری ختم کر دی۔
میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارتی ٹیم انگلینڈ کی منظم بولنگ کے سامنے زیادہ دیر نہ ٹھہر سکی اور پوری ٹیم 44 اوورز میں 233 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
بھارت کی جانب سے ابتدائی بیٹرز اچھی شروعات کو بڑی اننگز میں تبدیل نہ کر سکے جبکہ مڈل آرڈر بھی خاطر خواہ مزاحمت نہ دکھا سکا، جس کے باعث ٹیم بڑا مجموعہ بنانے میں ناکام رہی۔
234 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی اننگز کا آغاز بھی مشکلات سے بھرپور رہا اور ابتدائی وکٹیں جلد گرنے سے میزبان ٹیم دباؤ میں آگئی۔ تاہم تجربہ کار بیٹر جو روٹ ایک اینڈ پر ڈٹے رہے اور ذمہ دارانہ و شاندار اننگز کھیلتے ہوئے ٹیم کو فتح کے قریب لے گئے۔
انہوں نے بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف اننگز کو سنبھالا بلکہ اہم شراکتیں بھی قائم کیں اور آخرکار انگلینڈ کو 4 وکٹوں سے کامیابی دلا دی۔
جو روٹ کو ان کی میچ وننگ اننگز پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ اس فتح کے ساتھ انگلینڈ نے سیریز میں شاندار واپسی کرتے ہوئے مقابلہ 1-1 سے برابر کر دیا، جبکہ فیصلہ کن تیسرا ون ڈے دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا فاتح طے کرے گا۔
Comments are closed.