فیفا فٹبال ورلڈ کپ، پہلا سیمی فائنل آج کھیلا جائے گا

فوٹو : سوشل میڈیا

آرلنگٹن: فیفا فٹبال ورلڈ کپ، پہلا سیمی فائنل آج کھیلا جائے گا اسپن اور فرانس مد مقابل ہیں خطرناک ترین فرنچ اٹیک کا ناقابل تسخیراسپینش دفاع سے مقابلہ ہوگا میچ پاکستانی وقت کے مطابق آج کی شب 12 بجے شروع ہوگا۔

ورلڈ کپ میں اب تک اسپین کا دفاع پورے ٹورنامنٹ میں ناقابل تسخیر رہا اور اس کیخلاف اب تک صرف ایک ہی گول بنا ہے، ٹیم دوسری بار ٹرافی جیتنے کی کوشش کر رہی ہے۔

اسپین کی ٹیم کو حالیہ ایونٹ میں کوئی شکست نہیں ہوئی البتہ کیپ ورڈے کے خلاف میچ بغیر کسی گول کے ڈرا ہو گیا تھا۔

سال 2018 کا چیمپئن فرانس چار سال بعد فائنلسٹ رہا، اسپینش ٹیم یورو 2024 اور گزشتہ سال نیشنز لیگ کے سیمی فائنلز میں اسے ہرا چکی ہے۔

فرانس کی ٹیم نے گزشتہ 7 میں سے 4 ورلڈ کپس کے فائنل تک رسائی حاصل کی ایمباپے فرانس اور لامین یامال اسپینش امیدوں کے محور ہوں گے۔

Comments are closed.