بھارتی فوج کے فائرنگ ، 2پاکستانی فوجی شہید
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)
بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول کے بھمبر سیکٹر میں بلا استعال فائرنگ سے دو پاکستانی فوجی جوان شہیدہوئے
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوجیوں کی جانب سے ایل او سی کے بھمبر سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں پاک فوج کے دو جوان شہید ہو گئے۔
شہید ہونے والوں میں سپاہی منیرچوہان اورسپاہی عامر حسین شامل ہیں۔ سپاہی منیرحسین کہوٹہ اورعامر حسین ضلع بھمبر کے رہائشی تھے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق پاک فوج نے بھارتی بلا اشتعال فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا اور جوابی کارروائی میں بھارتی چوکیوں کو بھاری نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔
Comments are closed.