اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان لبنان میں جنگ بندی پر اتفاق، گن گرج تھم گئی

فوٹو : فائل

اسلام آباد: اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان لبنان میں جنگ بندی پر اتفاق، گن گرج تھم گئی ، جس کے بعد فریقین کے درمیان جاری گولیوں اور گولہ باری کی گن گرج تھم گئی اور مقامی وقت کے مطابق شام 4 بجے سے نافذ العمل ہو چکی ہے۔

اس حوالے سے اسرائیلی میڈیا کے مطابق یہ معاہدہ امریکا اور قطر کی ثالثی سے طے پایا جس میں امریکا نے اسرائیل سے جبکہ قطر نے ایران سے بات چیت کی۔

ایک اسرائیلی ذریعے نے عبرانی میڈیا کو تصدیق کی کہ جنگ بندی نافذ ہو چکی ہے، تاہم اس کے ساتھ یہ بھی کہا گیا کہ اسرائیلی فوج جنوبی لبنان کے بفر زون میں موجود رہے گی۔

ذرائع کے مطابق اسرائیل نے خبردار کیا ہے کہ اگر حزب اللہ کی جانب سے کوئی حملہ کیا گیا تو اس کا جواب دیا جائے گا۔

دوسری طرف ایران میں لوگوں نے اس جنگ بندی کا خیرمقدم کیا گیا ہے، ایرانی شہریوں امریکہ کے بعد حزب اللہ پر حملے رکنے کو بڑی پیش رفت قرار دیا ہے.

Comments are closed.