امریکہ اور ایران کے درمیان معاہدہ نہیں ہوا، مفاہمتی یادداشت پر مزاکرات ہوں گے، الجزیرہ

امریکہ ایران کو دھمکانے میں ناکامی پر مزاکرات کی ٹیبل پر آگیا، ملاقات کا شیڈول طے ہوگیا

فوٹو : فائل

اسلام آباد: امریکہ اور ایران کے درمیان معاہدہ نہیں ہوا، مفاہمتی یادداشت پر مزاکرات ہوں گے، الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان باضابطہ مذاکرات کا آغاز سوئٹزرلینڈ میں ہوگا، جبکہ ایرانی وفد کی قیادت ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کریں گے۔

ایرانی نائب وزیر خارجہ مجید تخت روانچی کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان آئندہ مذاکرات مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے بعد شروع ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ایران کی جانب سے مذاکراتی ٹیم کی سربراہی محمد باقر قالیباف کریں گے۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق امریکی وفد کی قیادت نائب صدر جے ڈی وینس کے سپرد کیے جانے کا امکان ہے، جو دونوں ممالک کے درمیان مستقبل کے مذاکراتی عمل میں مرکزی کردار ادا کریں گے۔

ایرانی حکام کے مطابق سوئٹزرلینڈ میں ہونے والے مذاکرات کا مقصد مجوزہ مفاہمتی یادداشت کو عملی شکل دینا اور جوہری پروگرام، پابندیوں میں نرمی، اقتصادی تعاون اور دیگر اہم امور پر تفصیلی بات چیت کرنا ہوگا۔

اب عالمی برادری کی نظریں سوئٹزرلینڈ میں متوقع مذاکرات پر مرکوز ہیں، جہاں دونوں فریق کئی برسوں کی کشیدگی کے بعد ایک جامع اور مستقل معاہدے کی جانب پیش رفت کی کوشش کریں گے۔

Comments are closed.