امریک اور ایران کامعاہدہ طے پا گیا، فریقین نے تصدیق کر دی، دستخط 19 جون کو ہوں گے

فوٹو : فائل

اسلام آباد: امریک اور ایران کامعاہدہ طے پا گیا، فریقین نے تصدیق کر دی، دستخط 19 جون کو ہوں گے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ایران نے معاہدہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دستخط 19 جون کو ہوں گے معاہدہ طے پا جانے کے اعلان کے کچھ ہی دیر بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی اِس کی تصدیق کر دی ہے۔

اپنے سوشل میڈیا ٹروتھ سوشل پر اُن کا کہنا ہے کہ ’اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ معاہدہ اب مکمل ہو چکا ہے۔‘انھوں نے مزید کہا کہ ’میں آبنائے ہرمز کی بغیر کسی فیس (کی ادائیگی) کے فوری طور پر کھولنے کی مکمل اجازت دیتا ہوں.

انھوں نے کہا کہ اِسی کے ساتھ امریکہ کی جانب سے (ایران کی) بحری ناکہ بندی کے فوری خاتمے کی بھی منظوری دیتا ہوں۔‘صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ ’دنیا بھر کے جہاز، اپنے انجن سٹارٹ کر دیں۔‘ لکھا کہ ’لِیٹ دی آئل فلو۔‘ (یعنی تیل کی فراہمی جاری رہنے دو)

دوسری طرف ایران کی جانب سے بھی امن معاہدہ طے پانے کی تصدیق کی گئی ہے ’ایران کے خلاف امریکی ناکہ بندی آج رات ختم کر دی جائے گی، ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے ملک کے سرکاری ٹی وی پر ایک ٹیلیفونک گفتگو میں اِس بات کی تصدیق کی.

انھوں نے کہا کہ امریکہ کے ساتھ معاہدہ حتمی شکل اختیار کر چکا ہے اور اس پر دستخط کی باضابطہ تقریب جمعہ (19 جون) کو سوئٹزرلینڈ میں ہوگی۔

انھوں نے کہا کہ ’آج رات مختلف محاذوں پر، جن میں لبنان بھی شامل ہے، جنگ اور فوجی کارروائیوں کے فوری اور مستقل خاتمے کا اعلان کیا جائے گا۔‘ امریکہ کی جانب سے ایران کے خلاف عائد بحری ناکہ بندی بھی آج رات ختم کر دی جائے گی۔

Comments are closed.