ایران کے ساتھ آج معاہدہ سائن ہوگا، ٹرمپ کا اعلان، ایرانی فوج نے دعویٰ مسترد کردیا

امریکہ ایران کو دھمکانے میں ناکامی پر مزاکرات کی ٹیبل پر آگیا، ملاقات کا شیڈول طے ہوگیا

فوٹو : سوشل میڈیا

اسلام آباد: ایران کے ساتھ آج معاہدہ سائن ہوگا، ٹرمپ کا اعلان، ایرانی فوج نے دعویٰ مسترد کردیا، ایرانی پاسداران انقلاب فورس کا کہنا ہے کہ ایرانی مذاکرات کار اتوار کو کسی معاہدے پر دستخظ نہ کرنے کا بتا چکے ہیں۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے ساتھ معاہدے پر آج دستخط ہونے ہیں، جس کے بعد آبنائے ہرمز سب کے لیے کھُل جائے گی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ معاہدے پر دستخط ہوتے ہی آبنائے ہرمز سب کے لیے کھُل جائے گی، جب سکون ہوجائے گا تو مناسب وقت پر جا کر جوہری مواد کی باقیات حاصل کرلیں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امید ہے یہ سارا عمل جلد اور آسانی سے مکمل ہو جائے گا، اگر ایسا نہ ہوا تو ہمارے پاس آخری اور فیصلہ کن متبادل موجود ہے، ہم ایران اور پورے مشرق وسطیٰ کے ساتھ مستقبل میں کام کرنے کے منتظر ہیں۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز کُھلے گی تو بارودی سرنگیں صاف کریں گے، ہرمز سے بارودی سرنگوں کی صفائی میں جی سیون ممالک بھی حصہ لے سکتے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کے برعکس ایران کی پاسداران انقلاب فورس کا معاہدے پر دستخط سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر ردعمل بھی سامنے آیا ہے.

ایک بیان میں ایرانی فوج نے کہا کہ ایرانی مذاکرات کار اتوار کو کسی بھی معاہدے پر دستخط نہ کرنے سے متعلق بتاچکے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے وزیراعظم شہباز شریف نے ایک بیان میں کہا تھا کہ آئندہ 24 گھنٹے میں ایران امریکا ڈیل پر الیکٹرانک دستخط ہونے کا امکان ہے اور ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم شہباز شریف کا بیان شیئر بھی کیا تھا.

Comments are closed.