فیفا ورلڈ کپ،میکسیکو نے جنوبی افریقہ کو، کوریا نے چیک ریپبلک کو ہرا دیا
فوٹو : سوشل میڈیا
میکسیکو: فیفا ورلڈ کپ،میکسیکو نے جنوبی افریقہ کو، کوریا نے چیک ریپبلک کو ہرا دیا،فٹبال کے افتتاحی میچ میں میکسیکو نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنوبی افریقا کو 0-2 کی شکست دی۔
میکسیکو کے ’میکسیکو سٹی اسٹیڈیم‘ میں کھیلے جانے میچ کا پہلا گول میکسیکو کے جولین کوئنونز نے کھیل کے 9 ویں منٹ میں کرکے 23 ویں ایڈیشن کا پہلا گول کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔
میکسیکو کا دوسرا گول 67 ویں منٹ میں راول جیمنز نے کیا،جنوبی کوریا کی جانب سے پہلا گول وانگ ای بیوم نے 67 ویں منٹ میں اور اوہیون گیو نے 80 ویں منٹ میں دوسرا گول کیا۔
میکسیکو میں افتتاحی تقریب کے موقع پر اسٹیڈیم میں 24 ہزار سے زائد تماشائی موجود تھے جبکہ دیگر مشترکہ میزبان، کینیڈا اور امریکا میں ٹورنامنٹ کی افتتاحی مہم کا آغاز بالترتیب جمعہ کو ہوا اور آج ہفتے کو ہوگا۔
اس سے پہلے افتتاحی تقریب کے دوران شکیرا اور برنا بوائے نے ورلڈکپ کا آفیشل نغمہ ڈائی ڈائی گایا، شکیرا کی اینٹری سے قبل روایتی انداز میں رقص کے ساتھ میکسیکو میں ورلڈ کپ کو خوش آمدید کہا گیا۔ میکسکن بینڈ مانا، وینزویلا کے ڈینی اوشین اور جے بالوین نے بھی افتتاحی تقریب میں پرفارم کیا۔
جنوبی افریقین کھلاڑیوں نے کھیل کے دوران انتہائی رف کھیل کا مظاہرہ کیا جس پر ریفری نے 2 کھلاڑیوں کو ریڈ کارڈ دکھا کر میدان بدر کیا اور جنوبی افریقا نے بقیہ میچ 9 کھلاڑیوں سے کھیلا جبکہ کھیل کے آخری منٹوں میکسیکو کے کھلاڑی کو بھی ریڈ کارڈ کا سامنا رہا.
Comments are closed.