حکومت نے عالمی مارکیٹ میں آئل پرائسز میں کمی کے بعد پٹرول کی کی قیمت کم کر دی
فوٹو : فائل
اسلام آباد: حکومت نے عالمی مارکیٹ میں آئل پرائسز میں کمی کے بعد پٹرول کی کی قیمت کم کر دی، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا گیا ہے، جس کے تحت پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 22، 22 روپے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے۔
جمعہ کو وفاقی حکومت نے عید الاضحیٰ کے تیسرے دن عوام کے لیے اہم اعلان کرتے ہوئے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کیا ہے۔
حکومتی فیصلے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 22 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں بھی 22 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔
اس کمی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 381 روپے 78 پیسے فی لیٹر جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 380 روپے 78 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی۔
اس حوالے سے پیٹرولیم ڈویژن نے ایک ہفتہ کے لیے نئی قیمتوں کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا، پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں میں کمی کا اطلاق رات 12 بجے سے ہو چکا ہے۔
وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ وزیراعظم نے قوم سے وعدہ کیا تھا کہ جیسے ہی گنجائش پیدا ہو گی، عوام کو ریلیف دیا جائے گا اور انہوں نے قومی سے کیا وعدہ پورا کردیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ عوام کو ریلیف دینا میری اولین ترجیحات میں شامل ہے، پچھلے ہفتے بھی عوام کو ریلیف دیا گیا اور پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی گئی تھی۔
Comments are closed.