پاکستان اور چین کا دہشتگردی کیخلاف دوٹوک مؤقف، سی پیک 2.0 اور دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

فوٹو : سوشل میڈیا 

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف Shehbaz Sharif کے حالیہ دورۂ چین کے بعد پاکستان اور چین نے مشترکہ اعلامیہ جاری کرتے ہوئے دہشتگردی، علاقائی سلامتی، سی پیک 2.0، دفاعی تعاون اور معاشی روابط کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے 23 سے 26 مئی تک چین کا سرکاری دورہ کیا، جہاں انہوں نے چینی صدر Xi Jinping اور وزیراعظم Li Qiang سے اہم ملاقاتیں کیں۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے کی تقریبات بھی منعقد کی گئیں۔

مشترکہ اعلامیہ کے مطابق پاکستان اور چین نے افغانستان کی صورتحال پر قریبی رابطہ برقرار رکھنے اور دوطرفہ اسٹریٹجک تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا۔ دونوں ممالک نے واضح کیا کہ کالعدم Tehrik-i-Taliban Pakistan، East Turkestan Islamic Movement یا کسی بھی شدت پسند گروہ کو اپنی سرزمین علاقائی سلامتی کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

اعلامیہ میں پاکستان نے ایک بار پھر “ون چائنا پالیسی” کی مکمل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے تائیوان کے معاملے پر چین کے مؤقف کی حمایت کی۔ دوسری جانب چین نے پاکستان کی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کیلئے اپنی غیر متزلزل حمایت جاری رکھنے کا اعلان کیا۔

دونوں ممالک نے China-Pakistan Economic Corridor کے دوسرے مرحلے یعنی سی پیک 2.0 کو اعلیٰ معیار کے ساتھ آگے بڑھانے، گوادر بندرگاہ کو علاقائی تجارتی مرکز بنانے اور قراقرم ہائی وے کے تھاکوٹ تا رائیکوٹ منصوبے کو مرحلہ وار مکمل کرنے پر اتفاق کیا۔ خنجراب پاس کے ذریعے پاک چین زمینی رابطوں کو مزید مؤثر بنانے اور دیگر ممالک کو بھی سی پیک منصوبوں میں شامل ہونے کی دعوت دی گئی۔

مشترکہ اعلامیہ میں ٹیکسٹائل، ہوم اپلائنسز، معدنیات، تیل و گیس، مصنوعی ذہانت، ڈیجیٹل معیشت اور جدید ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ چین نے پاکستانی زرعی مصنوعات کو اپنی منڈی تک مزید رسائی دینے پر آمادگی ظاہر کی۔

اعلامیہ کے مطابق چین 2025 سے 2029 تک پاکستان کیلئے تین ہزار تربیتی مواقع فراہم کرے گا جبکہ دو پاکستانی خلا بازوں کی چین میں تربیت پر بھی اتفاق کیا گیا۔ اس پیشرفت کے بعد پاکستانی خلا باز چینی اسپیس اسٹیشن جانے والے پہلے غیر ملکی خلا باز بن سکتے ہیں۔

https://

پاکستان اور چین نے دفاعی اور انسداد دہشتگردی تعاون مزید بڑھانے، پاکستان میں چینی شہریوں اور منصوبوں کی سکیورٹی سخت بنانے اور دہشتگردی کے خلاف دہرے معیار کی مخالفت پر بھی زور دیا۔ دونوں ممالک نے United Nations کے مرکزی کردار کی حمایت اور جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کی اہمیت پر اتفاق کیا۔

اعلامیہ میں چین نے پاکستان کی آئندہ Shanghai Cooperation Organisation صدارت کی حمایت کی جبکہ سلامتی کونسل میں پاکستان کے کردار اور ایران امریکا جنگ بندی کیلئے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو بھی سراہا

پاکستان اور چین کا دہشتگردی کیخلاف دوٹوک مؤقف، سی پیک 2.0 اور دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

Comments are closed.