وفاقی وزیر عطاء تارڑ سے سینئر صحافیوں کی ملاقات، میڈیا ہاؤسز کے مسائل سے آگاہ کیا

فوٹو : سوشل میڈیا

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے صحافیوں کے پلاٹس کا معاملہ ایک ہفتہ میں فائنل کرنے کی ہدایت کردی وفاقی وزیر عطاء تارڑ سے سینئر صحافیوں کی ملاقات، میڈیا ہاؤسز کے مسائل سے آگاہ کیا، اس موقع گفتگو کرتے ہوئےوفاقی وزیر کا کہنا تھا ان کی کوشش ہے کہ میڈیا ہاوسز، ٹی وی چینلز اور اخبارات کے سرکاری اشتہارات کی عید سے قبل ادائیگی کر دی جائے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ صحافیوں کے حقوق کا تحفظ ان کی ذمہ داری ہے اور ہر ممکن کوشش ہے کہ میڈیا ہاوسز میں کام کرنے والے ورکرز معاشی استحصال کا شکار نہ ہوں۔ اس وقت صحافیوں اور ورکرز کو تنخواہوں میں تاخیر، برطرفی سمیت معاشی استحصال کا سامنا ہے.

وفاقی وزیر اطلاعات کے آفس میں ہونے والی اس ملاقات میں انھوں نے کہا کہ وزارت اطلاعات کی کوشش ہے کہ صحافیوں کے مسائل حل ہوں اور انکے حقوق کا تحفظ ممکن ہو، عطاللہ تارڑ نے کہا کہ ان کی وزارت نے ایک قدم آگے جا کر میڈیا ورکرز کو ریلیف دیا ہے.

وزیر اطلاعات نے کہا کہ وہ صحافیوں کے مسائل کے حل کے لیئے میڈیا مالکان سے رابطے میں ہیں اور میڈیا مالکان نے ورکرز کے حقوق کے تحفظ کی یقین دہانیاں بھی کروائی ہیں.

وفاقی وزیر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ کسی اہل صحافی کو اس کے قانونی حق سے محروم نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے اپنی وزارت کی صحافیوں کے لیئے قائم پلاٹ الاٹمنٹ کمیٹی کو زیر التواء کیسز ایک ہفتے میں نمٹانے کی ہدایت جاری کیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ اُن کی کو شش ہے کہ عید سے قبل میڈیا اداروں میں تنخواہوں کی ادائیگی ممکن بنائی جا سکے حکومت کی طرف سے ادائیگیوں میں کوئی دیر نہیں ہے.

ملاقات میں پرنسپل انفارمیشن آفیسر مبشر حسن سمیت وزارت کے متعلقہ افسر عاشق شیخ اور دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔

Comments are closed.