پہلا ٹی ٹوئنٹی،پاکستان ویمنز کی زمبابوے کیخلاف بڑی فتح، عائشہ ظفرکی سنچری
فوٹو : سوشل میڈیا
کراچی : پہلا ٹی ٹوئنٹی،پاکستان ویمنز کی زمبابوے کیخلاف بڑی فتح، عائشہ ظفرکی سنچری خواتین ٹیم کی تیز تیز ترین سنچری ہے،پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان ویمن نے زمبابوے ویمن کو 153 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے دی۔ پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے پانچ وکٹ پر 237 رنز بنائے۔ زمبابوے کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں 84 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
کراچی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ویمن نے پہلے کھیلتے ہوئے پانچ وکٹ پر 237 رنز بنائے۔ یہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں پاکستان کا سب سے بڑا اسکور ہے۔
پاکستان کی عائشہ ظفر نے 47 گیندوں پر 15 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے سنچری بنائی۔ وہ پاکستان کی جانب سے ویمن ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں تیز ترین سنچری بنانے والی بیٹر بن گئیں۔
Revisit @Ayesha_zafar29’s 💯 moment 🎥
Teammates and support staff join in to celebrate a memorable milestone 🙌#JeetKaSafar | #PAKWvZIMW | #BackOurGirls pic.twitter.com/2wjzq3H0Am
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) May 12, 2026
عالیہ ریاض نے 23 گیندوں پر 48 رنز بنائے جبکہ گل فیروزہ نے 37 رنز کی اننگز کھیلی جس کے باعث پاکستان ٹیم بڑا ہدف دینے میں کامیاب ہوئی۔
جواب میں زمبابوے ویمن ٹیم 19ویں اوور کی دوسری گیند پر 84 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ نتاشا ٹومبا 24 اور آدیل زمنو 18 رنز بناکر نمایاں رہیں۔
پاکستان کی جانب سے فاطمہ ثناء نے تین، سعدیہ اقبال اور نتالیہ پرویز نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔
پاکستان ویمن اور زمبابوے ویمن کے درمیان ہونے والے میچز پاکستان کے پہلے اسپورٹس چینل جیو سوپر پر براہ راست نشر کیے جارہے ہیں۔
Comments are closed.