امریکہ کو ایران کے معاملے میں چین کی مدد کی ضرورت نہیں ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

ایران کیخلاف عسکری کارروائیاں ختم کرنے پرغور،ہرمزہم استعمال نہیں کرتے، ٹرمپ

فوٹو : فائل

اسلام آباد: امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے امریکہ کو ایران کے معاملے میں چین کی مدد کی ضرورت نہیں ہے، ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر روانہ ہو گئے ہیں جہاں ان کی چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات ہو گی۔

امریکی صدر نے منگل کو وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کی ،اس دوران امریکی صدر سے پوچھا گیا کہ آیا اُن کے خیال میں چینی صدر شی جن پنگ ایران کے معاملے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا، ’نہیں، مجھے نہیں لگتا کہ ہمیں ایران کے معاملے میں کسی مدد کی ضرورت ہے۔ ہم کسی نہ کسی طریقے سے جیتیں گے۔ ہم یا تو پُرامن طریقے سے جیتیں گے یا کسی اور طریقے سے۔‘

ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایران کی بحریہ اور فضائیہ ختم ہو چکی ہے، اور اُن کی جنگی مشین کا ہر ایک حصہ تباہ ہو چکا ہے۔

اس حوالے سے دو روز قبل چین میں ایران کے سفیر عبدالرضا رحمانی فضلی نے کہا تھا کہ تہران اور واشنگٹن کے درمیان ہونے والے کسی بھی ممکنہ معاہدے کی ضمانت چین اور روس جیسی بڑی طاقتوں کی جانب سے دی جانی چاہیے.

خیال رہے چین سے مدد نہ لینے کا موقف اپنانے والے امریکی صدر کو معلوم ہے کہ چین اپنی مرضی کے مطابق میرٹ پر کردار ادا کرے گا چین کے برعکس ٹرمپ پاکستان سے مدد مانگنے میں اس لئے آمادہ رہتے ہیں کہ انھیں معلوم ہے پاکستانی قیادت ان کی مرضی کے مطابق کردار ادا کرتی ہے.

Comments are closed.