عمران خان کی 190 ملین پاونڈکیس میں سزا کیخلاف اپیلیں سماعت کےلئے مقرر
فوٹو : فائل
اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 190 ملین پاونڈکیس میں سزا کیخلاف اپیلیں سماعت کےلئے مقرر، اپیلوں کی سماعت سے قبل سزا معطل کرنے کی درخواستیں غیر موثر ہونے پر نمٹا دی گئیں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190 ملین پاونڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا کیخلاف مرکزی اپیلیں 7 مئی 2026 کو سماعت کے لئے مقرر کردیں۔
عدالت کی طرف سے اپیلیں مقرر ہونے پر سزا معطلی کی درخواستیں غیر موثر ہونے پر نمٹادیں۔ عدالت نے سزا معطلی کی درخواستیں پہلے سننے کی استدعا مسترد کردی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل ڈویژن بننچ نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا معطل کرکے ضمانت پر رہا کرنے کرنے کی درخواستیں غیر موثر ہونے پر نمٹا دیں۔
اپیلیں مقرر ہونے پر سزا معطلی کی درخواستیں غیر موثر ہونے پر نمٹادیں۔ عدالت نے سزا معطلی کی درخواستیں پہلے سننے کی استدعا مسترد کردی۔
عدالت نے سزا کیخلاف مرکزی اپیلیں سات مئی کو سماعت کے لئے مقرر کردیں۔ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے مرکزی اپیل پر سماعت سے قبل سزا معطلی کی درخواستیں سننے کی استدعا کی تھی جسے عدالت نے مسترد کردیا۔
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے مارچ 2025 میں سزا معطلی کی درخواستیں دائر کی تھیں۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی کو 14 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانہ اور بشریٰ بی بی کو سات برس قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا رکھی ہے۔
Comments are closed.