پاکستان سپر لیگ گیارہ،پشاور زلمی نے حیدرآباد کنگزمین کو ہرا کر ٹائٹل جیت لیا
فوٹو : سوشل میڈیا
لاہور: پاکستان سپر لیگ گیارہ،پشاور زلمی نے حیدرآباد کنگزمین کو ہرا کر ٹائٹل جیت لیا،فائنل میں مارنس لبوشین کی ٹیم کو 5 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، اور زلمی نے 9 سال بعد دوسری مرتبہ چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کرلیا۔
پشاور زلمی نے حیدرآباد کنگزمین کا 130 رنز کا ہدف 16ویں اوور کی دوسری گیند پر 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، پشاور زلمی کی پہلی وکٹ 6 رنز پر گری، محمد حارث 6 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، ٹیم کی دوسری وکٹ 7 کے اسکور پر اس وقت گری جب کپتان بابر اعظم آوٹ ہؤئے.
پشاور زلمی کی تیسری وکٹ 33 اور چوتھی وکٹ 40 رنز پر گری، کوشال مینڈس 9 اور مائیکل 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔اس کے بعد پانچویں وکٹ پر ایرون ہارڈی اور عبدالصمد نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 85 رنز کی شراکت قائم کی.
ایرون ہارڈی نے 36 گیندوں پر اپنی ففٹی مکمل کی، وہ 56 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ عبدالصمد 48 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ پشاور زلمی کی جانب سے وننگ شاٹ فرحان یوسف نے لگایا اور ٹیم کو 9 سال بعد پی ایس ایل ٹائٹل جتوادیا۔
حیدرآباد کنگزمین کی جانب سے محمد علی نے 3 جبکہ عاکف جاوید اور حنین شاہ نے ایک ایک وکٹ لی، بابراعظم بیسٹ بیٹر ، سفیان مقیم بیسٹ باولر اور پلئیر آف دی ٹورنامنٹ قرار پائے.
حیدرآباد کنگزمین 129 رنز پر آوٹ
پی ایس ایل11، پشاور زلمی کیخلاف حیدرآباد کنگزمین 129 رنز پر آوٹ ہو گئی ، پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) الیون کے فائنل میں پشاور زلمی کو ٹائٹل جیتنے کیلئے صرف 130 رنز کا ہدف ملا ہے صائم ایوب 54 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے فائنل میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر حیدر آباد کنگزمین کے خلاف بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا حیدرآباد کنگزمین پاور پلے کے بعد مشکلات کا شکار ہوگئی، اور پوری ٹیم 18 اوورز میں 129 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، صائم ایوب 54 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

حیدرآبادکنگز مین کی پہلی وکٹ 16رنز پر گری، معاذ صداقت 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، دوسرے نمبر پر کپتان مارنوس لیبوشین 20 رنز بناکر 51 کے مجموعے پر آؤٹ ہوئے، جس کے بعد عثمان خان بھی 8 رنز بنا کر پویلین کی جانب روانہ ہوگئے۔
حیدرآباد کنگزمین کی چوتھی وکٹ 72 رنز پر گری چوتھے کھلاڑی عرفان نیازی تھے جو صرف ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے، گلین میکسویل بھی بغیر کوئی رن بنائے 72 کے اسکور پر آؤٹ ہوگئے اور کوشال پریرا بھی ان کے فوراً بعد ڈریسنگ روم کی جانب 1 رن بنا کر چلے گئے یوں کنگزمین کے 73 پر 6 کھلاڑی آؤٹ ہوگئے۔
زلمی کے خلاف حیدرآباد کنگزمین کی ساتویں وکٹ 90 رنز پر گری، کنگزمین کے حسان خان 12 رنز بناکر واپس لوٹ گئے۔بولنگ میں سفیان مقیم 21 وکٹوں کے ساتھ نمایاں ہیں، جبکہ فاسٹ بولر ناہید رانا کی واپسی نے ٹیم کو مزید مضبوط کیا ہے۔
Comments are closed.