پی ایس ایل11، آج تماشائیوں کی موجودگی میں پشاور ، اسلام آباد میچ ہو گا
فوٹو : سوشل میڈیا
کراچی: پی ایس ایل11، آج تماشائیوں کی موجودگی میں پشاور ، اسلام آباد میچ ہو گا،پہلے کوالیفائر میچ میں آج کراچی میں پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ مد مقابل ہوں گی، جاری ایڈیشن میں پہلی بار تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے کی اجازت ملی ہے.
کراچی میں پاکستان سپر لیگ 11 کے کوالیفائر میچ کے ٹکٹوں کی فروخت کا سلسلہ شروع ہو گیا، تماشائی کوریئر سینٹرز سے ٹکٹس خریدنے میں مصروف ہیں۔
پہلا کوالیفائر میچ آج پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان شام 7 بجے شروع ہو گا، دوسری جانب لاہور میں پی ایس ایل کے فائنل اور دونوں ایلی منیٹرز میچ کے ٹکٹوں کی فروخت بھی جاری ہے جہاں تماشائی کوریئر سینٹرز سے ٹکٹس خریدنے میں مصروف ہیں۔
پشاور زلمی کے اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود کا کہنا ہے کہ ٹورنامنٹ کے ٹاپ اسکورر کوشال مینڈس فٹ ہیں اور میچ کے لئے ٹیم کو دستیاب ہونگے۔
پشاور زلمی نے گیارہویں ایڈیشن میں بہترین کرکٹ کھیلی، اس نے دس میں سے آٹھ میچوں میں فتح حاصل کی، صرف لاہور قلندرز اسے شکست دے سکی۔
کوشال مینڈس 500 اور کپتان بابر اعظم 485 رنز بناکر ٹورنامنٹ کے ٹاپ اسکورر ہیں تو سفیان مقیم ٹورنامنٹ میں 19 وکٹیں لیکر ٹاپ بولر ہیں۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے ایونٹ میں چھ فتوحات کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی۔
اسلام آباد یونائیٹڈ تین اور پشاور زلمی ایک بار ٹائٹل جیت چکی ہے، پی ایس ایل کا فائنل 3 مئی کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا.
Comments are closed.