اگر ایرانی بحریہ تباہ ہو چکی تو امریکہ آبنائے ہرمز سے گزرنے کی جرات کیوں نہیں کر رہا؟
فوٹو : سوشل میڈیا
تہران: ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کے مشیر محسن رضائی نے سوال کیا ہے کہ اگر ایرانی بحریہ تباہ ہو چکی تو امریکہ آبنائے ہرمز سے گزرنے کی جرات کیوں نہیں کر رہا؟ انھوں نے کہا کہ سچ یہ ہے امریکہ جنگ دوبارہ شروع ہونے کے خوف میں مبتلا ہے.
ایرانی میڈیا سے گفتگو میں محسن رضائی نے کہا کہ امریکی مسلسل جنگ سے خوف زدہ ہیں ور ایران طویل جنگ کے لیے تیار ہے، ہم مکمل حقوق تسلیم کیے جانے تک آبنائے ہرمز نہیں چھوڑیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ایرانی لانچر امریکی بحری جہازوں کو ڈبونے کے لیے تیار ہیں،اسی لئے تو کہتے ہیں کہ مکمل حقوق تسلیم کیے جانے تک آبنائے ہرمز کا کنٹرول ہمارے پاس ہے۔
محسن رضا نے کہا کہ یہ تو عام فہم سی بات ہے کہ اگر ایرانی بحریہ تباہ ہوچکی ہے تو پھر امریکا آبنائے ہرمز سے گزرنے کی جرات کیوں نہیں کررہا؟
واضح رہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور امریکی وزیر جنگ سمیت اہم عہدیدار صبح شام ایران کو دھمکیاں دے رہے ہیں لیکن دوسری طرف ان کی ساری نظریں ثالثی پہ ہیں تاکہ اُنھیں فیس سیونگ ملے اور وہ جنگ سے نکلنے کا اعلان کر سکیں.
Comments are closed.