متحدہ عرب امارات کا اپنے علاقائی اورعالمی تعلقات کا ازسرنو جائزہ لینے کااعلان

متحدہ عرب امارات کا اپنے علاقائی اورعالمی تعلقات کا ازسرنو جائزہ لینے کااعلان

فوٹو : سوشل میڈیا

دبئی : متحدہ عرب امارات کا اپنے علاقائی اورعالمی تعلقات کا ازسرنو جائزہ لینے کااعلان سامنے آیا ہے، اس حوالے سے متحدہ عرب امارات نے ایران کے حالیہ حملوں کے تناظر میں نئی پیش بندی کا عندیہ دیاہے۔

یواے ای کے صدر کے سینئر سفارتی مشیر انور قرقاش نے کہا ہے کہ یو اے ای حالیہ پیش رفت کے بعد اپنے عالمی تعلقات کا باریک بینی سے جائزہ لے گا اور یہ تعین کرے گا کہ کن ممالک پر بھروسہ کیا جا سکتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ اب قابلِ اعتماد اتحادیوں کی نشاندہی اور معاشی ڈھانچے کی مضبوطی پر توجہ دی جائے گی۔

 ایکس پر اپنے بیان میں انور قرقاش نے کہا کہ ’ایک دھوکے پر مبنی حملے پر کامیابی حاصل کرنے والے کے اعتماد کے ساتھ ہم اپنے علاقائی اور عالمی تعلقات کے نقشے کا درستگی سے جائزہ لیں گے اور یہ طے کریں گے کہ کون قابلِ اعتماد ہے۔

https://

انہوں نے مزید کہا کہ اس عمل کے ساتھ ساتھ معیشت اور مالیاتی نظام کی ایسی تشکیل پر بھی کام کیا جائے گا جو یو اے ای کے ماڈل کو مزید مضبوط اور پائیدار بنائے۔

انور قرقاش کے مطابق قومی ترجیحات کا دانشمندانہ جائزہ ہی ہمارے مستقبل کی راہ ہے۔

واضح رہے کہ حالیہ جنگ میں متحدہ عرب امارات اپنی سرزمین پر امریکی اڈے ہونے کی بڑی قیمت چکانا پڑی اور ایران کی جوابی کارروائیوں میں امریکی فوج کے ساتھ ساتھ امارات کی تنصیبات اور ہوٹل بھی نشانہ بنے اس دوران امریکہ متحدہ عرب امارات کا دفاع بھی نہیں کرسکا۔

Comments are closed.