امریکی صدرایران سےمزاکرات کےلئے پاکستان روانہ،امید ہے مزاکرات مثبت ہوں گے، ڈی جے وینس
فوٹو : سوشل میڈیا
اسلام آباد: امریکی صدرایران سےمزاکرات کےلئے پاکستان روانہ،امید ہے مزاکرات مثبت ہوں گے، ڈی جے وینس کی روانگی کے موقع پر گفتگو، جے ڈی وینس ایران کے ساتھ مذاکرات میں امریکی وفد کی سربراہی کے لیے میری لینڈ سے پاکستان روانہ ہوئے۔
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ کی گائیڈلائن کے تحت مذاکرات میں حصہ لینے جا رہا ہوں، یقین ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات مثبت رہیں گے۔
جے ڈی وینس نے کہا کہ اگر ایرانی قیادت نیک نیتی کےساتھ بات چیت پرآمادہ ہوئی تو امریکا بھی کھلے دل سے آگےبڑھنے کو تیار ہے۔ اگر ایران نے سنجیدگی کا مظاہرہ نہ کیا، چالاکی کی کوشش کی تو امریکی مذاکراتی ٹیم مثبت ردعمل نہیں دے گی۔
ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات پاکستان کی میزبانی میں دارالحکومت اسلام آباد میں ہونے جارہے ہیں، جہاں اس وقت سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات ہیں۔
جے ڈی وینس نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے انہیں ایران سے مذاکرات کیلئے ہدایات دی ہیں۔ وہ توقع کرتے ہیں کہ یہ مذاکرات تعمیری اور معنی خیز ہوں گے۔
امریکی نائب صدرسے گفتگو کے دوران یہ بھی کہا کہ امریکہ سنجیدہ اور بامقصد مذاکرات چاہتا ہے، جس کے لیے دونوں جانب سے دیانتدارانہ رویہ اپنانا ضروری ہے۔
پاکستان آنے والے امریکی وفد کی قیادت نائب صدر جے ڈی وینس کریں گے۔ ان کے ساتھ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کے داماد جیرڈ کشنر اور خصوصی نمائندے اسٹیو وٹکوف بھی شامل ہوں گے۔
ایرانی وفد میں وزیر خارجہ عباس عراقچی اور اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ باقر قالیباف شامل ہیں تاہم اس میں تبدیلی بھی متوقع ہے اور ایران کی جانب سے بھی اس کا عندیہ دیا گیا ہے۔
Comments are closed.