ملتان میں چلتے رکشہ میں سلنڈر پھٹ گیا، 3 افراد جاں بحق ،14 زخمی

فوٹو : سوشل میڈیا

ملتان (اے پی پی) ملتان میں چلتے رکشہ میں سلنڈر پھٹ گیا، 3 افراد جاں بحق ،14 زخمی ہو گئے، حادثہ ملتان کے علاقے پل عاشق آباد، مظفرگڑھ روڈ پر پیش آیا جہاں چلتے آٹو رکشے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی.

حادثے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 14 افراد جھلس کر زخمی اور تین افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ ایل پی جی سلنڈر دھماکے کے باعث پیش آیا۔

ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق رکشہ ناگ شاہ چوک سے بہاولپور چوک کی جانب جا رہا تھا اور اس میں 10 سے 15 افراد سوار تھے کہ اچانک سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا، جس کے باعث رکشے میں آگ لگ گئی۔

آگ نے چند ہی لمحوں میں رکشے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس کے باعث سوار افراد شدید جھلس گئے ۔ ریسکیو ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پایا جبکہ ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو نکال کر فوری طور پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 14 زخمی ہوئے، جنہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد نشتر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق متاثرہ خاندان مظفرگڑھ چوک قریشی سے ملتان آ رہا تھا.

ترجمان ریسکیو کے مطابق زخمیوں میں ایک ہی خاندان کے 12 افراد شامل ہیں، رکشہ میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا ہے اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، رکشہ ناگ شاہ چوک سے بہاولپور چوک جا رہا تھا.

Comments are closed.