دشمن اگر زمینی کارروائی کرے تو کوئی بچ کر واپس نہ جائے، ایرانی کمانڈر انچیف

فوٹو : سوشل میڈیا

اسلام آباد: ایرانی فوج کے آپریشنل کمانڈر چیف جنرل امیر حاتمی نے کہا ہے دشمن اگر زمینی کارروائی کرے تو کوئی بچ کر واپس نہ جائے، ایرانی کمانڈر انچیف کی فورسز کو واضح ہدایت دے دی گئی ہے.

ایرانی سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا کے مطابق اعلیٰ عسکری قیادت کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آپریشنل ہیڈکوارٹرز کو دشمن کی نقل و حرکت انتہائی درستگی کے ساتھ مانیٹر کرنے کی ہدایت کردی۔

ایران کی مسلح افواج کے سربراہ نے فوجی کمانڈرز کو ہدایت کی ہے کہ امریکا اور اسرائیل کی سرگرمیوں پر لمحہ بہ لمحہ نظر رکھی جائے تاکہ کسی ممکنہ زمینی کارروائی کا بروقت جواب دیا جا سکے۔

https://

ایرانی مسلح افواج کے سربراہ نے کہا کہ اگر دشمن زمینی کارروائی کی کوشش کرے تو ان کا ایک بھی آدمی زندہ بچ کر نہیں جانا چاہیے.

Comments are closed.