مریم نواز کا ،،کالا جوڑا،، توجہ کا مرکز بنا رہا
فوٹو: سوشل میڈیا
اسلام آباد(زمینی حقائق )مریم نواز کے چاہنے والے بھی کم نہیں ہیں لیکن اس کے باوجود مریم نواز میڈیا پر ان رہنے کا ہنر بھی سیکھ چکی ہیں۔
آج ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت کے موقع پر مریم نواز کی جانب سے نواز شریف کی تصویر والا سیاہ لباس عوام کی توجہ کا مرکز بنا رہا۔
مریم نواز نے جعلی ٹرسٹ ڈیڈ کی سماعت کے موقع پر عدالت میں پیشی کے لیے احتجاج کا نیا انداز اپنایا جس میں انہیں کالے رنگ کے کُرتے میں ملبوس دیکھا گیاوہ لباس بھی تھا اور بینر بھی۔
احتساب عدالت میں پیشی کے وقت مریم نواز کے کالے کُرتے پر سابق وزیر اعظم نواز شریف کی تصویر بنی ہوئی تھی جس پر ’بے گناہ نواز شریف کو رہا کرو‘ کے الفاظ بھی تحریر تھے۔انہی الفاظ کا بینر یا پوسٹر ہوتا تو عدالت نہ لے جا سکتی تھیں۔
یاد رہے کہ آج مریم نواز کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس میں جعلی ٹرسٹ ڈیڈ پیش کرنے سے متعلق کیس کی سماعت احتساب عدالت اسلام آبادمیں سماعت تھی عدالت نےمبینہ جعلی ٹرسٹ ڈیڈ سے متعلق درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کر دی۔
Comments are closed.