کشمیری آج دنیا بھر میں الحاق پاکستان ڈے منا رہے ہیں

مظفر آباد (ویب ڈیسک) کشمیر کے آر پار سمیت دنیا بھر میں کشمیری آج یوم الحاق پاکستان منا رہے ہیں

دنیا بھر میں مقیم کشمیری ریلیاں نکال رہے ہیں اور بھارتی جارحیت کے خلاف آواز بلند کر رہے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں مختلف تنظیموں کی جانب سے بھارت کیخلاف مظاہروں کا اہتمام کیا گیا.

یاد رہےانیس جولائی 1947 کو کشمیریوں نے نظریاتی طور پر پاکستان سے رشتہ جوڑ کر الحاق کا فیصلہ کیا تھا۔ جذبہ آزادی سے سرشار کشمیریوں کا آج بھی یہی نعرہ ہے کہ کشمیر بنے گا پاکستان۔

کشمیری ہر احتجاج میں پاکستانی پرچم لہرا کردُنیا کو ثبوت پیش کرتے ہیں کہ کشمیر کل بھی پاکستان تھا، آج بھی ہے۔

الحاق کی قرارداد 19 جولائی1947 کو سری نگر میں کشمیری رہنما سردار ابراہیم کے گھر جمع ہونے والے 60 کشمیری رہنماؤں نے متفقہ طور پرمنظور کی تھی اور  پاکستان میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔

Comments are closed.