وزارت اطلاعات صمصام بخاری کے ہاتھوں سے بھی پھسل گئی،وزارتیں تبدیل


فائل فوٹو

لاہور(زمینی حقائق )پنجاب کی وزارت اطلاعات فیاض چوہان کے بعد صمصام بخاری کے ہاتھوں سے بھی پھسل گہی، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبائی وزرا کے محکموں میں رد و بدل کردیا۔

حکومت پنجاب کے نوٹی فکیشن کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات صمصام بخاری سے محکمہ واپس لے کر انہیں محکمہ مال کا شعبہ اشتمال اراضی دے دیا گیا۔

صمصام بخاری کی جگہ  صنعت کے وزیر میاں اسلم اقبال کو پبجاب میں اطلاعات اور کلچر کی اضافی ذمہ داریاں دی گئی ہیں۔

ہائیر ایجوکیشن کے وزیر یاسر ہمایوں سے سیاحت کا محکمہ واپس لے لیا گیا ہے اور یوتھ افیئرز و اسپورٹس کے وزیر محمد تیمور خان کو سیاحت کا محکمہ دیا گیا ہے۔

وزیر قانون راجہ بشارت سے محکمہ بلدیات کا اضافی چارج واپس لے گیا ہے اور انہیں سوشل ویلفیئر اور بیت المال کے محکمے دیے گئے ہیں تاہم وہ بدستور وزیر قانون رہیں گے۔

Comments are closed.