پی ایس ایل11، لاہور قلندرز نے حیدرآباد کو جیت کیلئے 200 کا ہدف دیدیا
فوٹو : سوشل میڈیا
لاہور : پی ایس ایل11، لاہور قلندرز نے حیدرآباد کو جیت کیلئے 200 کا ہدف دیدیا پہلے 11 اوورز میں 3 وکٹوں پر 97 رنز بنائے تھے، محمد نعیم 30 اور عبداللہ شفیق 4 رنز بنا کر آوٹ ہوئے، فخرالدین زمان 53 پر آوٹ ہوئے.
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز نے لیگ میں پہلا میچ کھیلنے والی حیدرآباد کنگزمین کو جیت کےلیے 200 رنز کا ہدف دے دیا۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے اس میچ میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز بنائے۔
قلندرز کے اوپننگ بلے باز فخر زمان نے 53 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، ان کا ساتھ 30 رنز کے ساتھ محمد نعیم نے دیا۔
مڈل آرڈر میں بیٹنگ کرتے ہوئے وکٹ کیپر بلے باز حسیب اللہ نے ناقابلِ شکست 40 رنز بنائے۔ سکندر رضا 24 اور آصف علی 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ شاہین آفریدی 12 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
حیدرآباد کینگزمین کی جانب سے میریڈتھ اور حسان خان نے 2، 2 جبکہ محمد علی نے ایک وکٹ لی
0
لاہور قلندرز کی قیادت شاہین شاہ آفریدی کررہے ہیں جب کہ پلیئنگ الیون میں مقامی پلیئرز میں فخر زمان، محمد نعیم، عبداللہ شفیق، آصف علی، حسیب اللہ خان، حارث رؤف اور عبید شاہ شامل ہیں۔
بنگلا دیش کے مستفیض الرحمان اور پرویز حسین جب کہ زمبابوے کے سکندر رضا بھی لاہور قلندرز کے اسکواڈ کا حصہ ہیں۔
دوسری جانب لیگ میں شامل نئی ٹیم حیدرآباد کنگزمین نے کپتانی آسٹریلوی کرکٹر مارنس لبوشانے کے سپرد کی ہے جبکہ دیگر غیر ملکی کرکٹرز میں سری لنکا کے کوشل پریرا اور آسٹریلیا کے رلی میریڈتھ شامل ہیں۔
مقامی کھلاڑیوں میں صائم ایوب، عثمان خان، حماد اعظم، حسن خان، عرفان خان، رضوان محمود، عاکف جاوید اور محمد علی حیدرآباد کے اسکواڈ کا حصہ ہیں۔
Comments are closed.