پی ایس ایل 11 کی ٹیمز اور ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں کے اعزاز میں تقریب
فوٹو : اسکرین شاٹ
لاہور : چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی جانب سے پی ایس ایل 11 کی ٹیمز اور ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر محسن نقوی نے ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں اور معزز شخصیات کا استقبال کیا.
تقریب کے دوران پی ایس ایل 11 کی ٹرافی کی رونمائی کی گئی اور پی ایس ایل 11 کا ترانہ بھی لانچ کیا گیا، محسن نقوی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ خطے کی صورتحال کے باعث قومی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے پی ایس ایل 11 کو محدود کیا گیا ہے۔
محسن نقوی نے کہاپی ایس ایل ایک ٹاپ انٹرنیشنل برانڈ بن چکا ہے اور ہم نے اسے مزید آگے لے کر جانا ہے، شائقین کرکٹ سے دل کی گہرائیوں سے معذرت کرتا ہوں۔
آپ کو ملک و قوم کا وسیع تر مفاد سب سے پہلے دیکھنا ہوتا ہے، مجھے یقین ہے کہ آج کی یہ قربانی کل کی آسانی بن کر سامنے آئے گی۔
تقریب میں وفاقی وزراء محمد اورنگزیب، عطا اللہ تارڑ، سالک حسین اور علی پرویز ملک نے بھی شرکت کی.
سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان ، صوبائی وزیر شافع حسین، طلحہ برکی، اٹارنی جنرل منصور اعوان اور سابق وفاقی وزیر گوہر اعجاز کے علاوہ دیگر اہم شخصیات اور کھلاڑیوں نے بھی تقریب میں شرکت کی.
فرنچائزڈ اونرز ، پی ایس ایل کی ٹیموں کے کپتان ،ہیڈ کوچ پاکستان ٹیم ، پاکستان کی نیشنل ٹیم کے کھلاڑی ، پی ایس ایل کے لیے آئے ہوئے انٹرنیشنل کھلاڑی بھی تقریب میں شریک ہوئے.
غیر ملکی پلئیرز سکندر رضا،روی بوپارہ، تبریز شمسی، ٹم پینئے،جوش، مائیک سمتھ، برینڈن ولسن اور سڈلا اور دیگر غیر ملکی پلیئر ز بھی تقریب میں شریک ہوئے.
Comments are closed.