پاکستان میں 2 دن سے سونا ہزاروں روپے سستا ہونے کارجحان

پاکستان میں 2 دن سے سونا ہزاروں روپے سستا ہونے کارجحان

فوٹو : فائل

اسلام آباد: پاکستان میں 2 دن سے سونا ہزاروں روپے سستا ہونے کارجحان دیکھا گیاہے اور ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں ہزاروں روپے کی بڑی کمی ہوئی ہے، جہاں فی تولہ سونا 8100 روپے اور 10 گرام سونا 6945 روپے سستا ہوگیا ہے۔

اسی طرح عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں جمعہ کو بھی سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس سے سرمایہ کاروں اور خریداروں کو فائدہ پہنچا ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوس ایشن کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت 8 ہزار 100 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 91 ہزار 362 روپے ہو گئی۔ اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت 6 ہزار 945 روپے کی کمی کے بعد 4 لاکھ 21 ہزار 263 روپے ہوگئی۔

سونے کی قیمت تازہ اضافے کے بعد تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 81 ڈالر کی کمی سے 4 ہزار 686 ڈالر کی سطح پر آگئی۔

دوسری جانب پاکستان میں فی تولہ چاندی کی قیمت 50 روپے کی کمی سے 7 ہزار 684 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت 24 ہزار 300 روپے کی بڑی کمی سے 5 لاکھ روپے فی تولہ سے کم ہو گئی تھی۔

Comments are closed.