شیخ رشید عمرہ ادائیگی کےلئے نہیں جاسکتے،حکومتی اپیل پر ہائیکورٹ کا فیصلہ
فوٹو : فائل
راولپنڈی میں کے ڈویژن بنچ نے سابق وفاقی وزیر کو عمرہ ادائیگی کے لیے سعودی عرب جانے کی اجازت سے متعلق اہم فیصلہ سنا دیا۔
عدالت نے وفاق کی جانب سے دائر انٹراکورٹ اپیل منظور کرتے ہوئے سنگل بنچ کا وہ فیصلہ کالعدم قرار دے دیا جس میں شیخ رشید کو بیرون ملک جانے کی اجازت دی گئی تھی۔
دو رکنی بنچ، جسٹس جواد حسن اور جسٹس طارق محمود باجوہ پر مشتمل، نے 23 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا۔
فیصلے کے مطابق انسداد دہشتگردی ایکٹ کے سیکشن 28 اے کے تحت کسی بھی ملزم کے پاسپورٹ کو ریگولیٹ کرنے اور بیرون ملک سفر کی اجازت دینے کا اختیار انسداد دہشتگردی عدالت (اے ٹی سی) کے پاس ہے۔
عدالت نے حکم دیا کہ متعلقہ اے ٹی سی فریقین کو دوبارہ سن کر شیخ رشید کی درخواست پر فیصلہ کرے۔ اس کے ساتھ ہی ڈویژن بنچ نے عمرہ پر جانے کی درخواست انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کو بھجوا دی۔
یاد رہے کہ شیخ رشید کی جانب سے عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب جانے کی اجازت طلب کی گئی تھی، تاہم ان کا نام جی ایچ کیو حملہ کیس کے باعث پی این آئی ایل (PNIL) فہرست میں شامل کیا گیا تھا۔
عدالت نے فریقین کے دلائل اور وفاق کی جانب سے جمع کرائے گئے جواب کے بعد گزشتہ ہفتے فیصلہ محفوظ کیا تھا، جو اب سنا دیا گیا ہے۔
شیخ رشید عمرہ ادائیگی کےلئے نہیں جاسکتے،حکومتی اپیل پر ہائیکورٹ کا فیصلہ
Comments are closed.