ڈونلڈ ٹرمپ نے ایپسٹین فائلز سے توجہ ہٹانے کیلئے ایران پر حملہ کیا
فوٹو : فائل
اسلام آباد : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایپسٹین فائلز سے توجہ ہٹانے کیلئے ایران پر حملہ کیا، امریکہ میں ایک نئی بحث نے جنم لے لیا ہے جس میں نصف سے زائد امریکیوں کا خیال ہے کہ سابق صدر Donald Trump نے ایران پر حملہ مبینہ طور پر Jeffrey Epstein اسکینڈل سے توجہ ہٹانے کے لیے کیا۔
برطانوی اخبار The Telegraph کے مطابق ایک سروے میں 81 فیصد ڈیموکریٹس، 52 فیصد آزاد ووٹرز اور 26 فیصد ریپبلکن اس خیال سے متفق نظر آئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ Washington DC کی سڑکوں اور دیواروں پر لگائے گئے پوسٹرز میں ایران پر حملے کو “آپریشن ایپسٹین فیوری” قرار دیا جا رہا ہے، جن میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ جنگ کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا گیا۔
دوسری جانب وائٹ ہاؤس نے ان الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے خلاف کارروائی قومی سلامتی کے پیش نظر کی گئی، اس کا کسی اندرونی سیاسی معاملے سے کوئی تعلق نہیں۔
رپورٹ کے مطابق ایران پر 28 فروری کو ہونے والے حملے سے چند روز قبل امریکی محکمہ انصاف نے ٹرمپ سے متعلق ایپسٹین فائلز کے 50 سے زائد صفحات حذف کر دیے تھے۔ ان دستاویزات میں ایک متاثرہ خاتون کی جانب سے سنگین الزامات بھی شامل تھے، جس کے بعد شکوک و شبہات میں اضافہ ہوا.
ابتدائی طور پر اس معاملے کو سازشی نظریہ قرار دیا جا رہا تھا، تاہم اب یہ بحث ریپبلکن اور ڈیموکریٹ دونوں سیاسی حلقوں میں زور پکڑ رہی ہے۔
ریپبلکن رہنما Thomas Massie نے اس حوالے سے کہا کہ دنیا کے کسی اور خطے میں بمباری کرنے سے ایپسٹین فائلز ختم نہیں ہوں گی۔
ماہرین کے مطابق امریکہ میں اس وقت سیاسی تقسیم عروج پر ہے اور ایسے معاملات اکثر عوامی رائے کو متاثر کرنے کے لیے استعمال ہوتے ہیں، تاہم ایران پر حملے کے اصل محرکات کا تعین کرنا ابھی قبل از وقت ہے۔
Comments are closed.