حکومت نے 23 مارچ پریڈ اور دیگر تقریبات سے متعلق اہم فیصلہ کر لیا
فوٹو : فائل
اسلام آباد:حکومت نے 23 مارچ پریڈ اور دیگر تقریبات سے متعلق اہم فیصلہ کر لیا ، ہوم پاکستان
کے موقع پر پریڈ اور تقریبات نہ کرنے کا فیصلہ خلیج میں جاری جنگ کے باعث آئل مسائل کی وجہ سے کیا گیا ہے.
تاہم اس دن کو سادہ طریقے سے منایا جائے گا، خلیجی تیل بحران، حکومت کی کفایت شعاری اقدامات کے تناظر میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ 23 مارچ 2026ء کو یومِ پاکستان کی پریڈ اور اس سے منسلک تمام تقریبات منعقد نہیں کی جائیں گی.
سادہ پرچم کشائی کی تقریبات میں اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ قوم کی یومِ پاکستان کے نظریات سے وابستگی، استقامت اور غیر متزلزل عزم کے ساتھ ساتھ وسیع تر کفایت شعاری پالیسی کو بھی برقرار رکھا جائے۔
تمام وزارتوں، ڈویژنز اور محکموں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اس موقع کو سادگی اور پر وقار طریقے سے منائیں، تاکہ محدود تقریبات کے باوجود اس دن کی اہمیت اور اس کا حقیقی پیغام برقرار رکھا جا سکے۔
Comments are closed.