ٹرمپ برطانیہ سے ناراض، ہمیں اب برطانوی جہاز کی ضرورت نہیں ہے، امریکی صدر

فوٹو : اے پی فائل

اسلام آباد : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ برطانیہ سے ناراض، ہمیں اب برطانوی جہاز کی ضرورت نہیں ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ جنگ کے بعد ایران کا نقشہ شاید ویسا نہیں نظر آئے گا جیسا ابھی ہے۔

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایئرفورس ون طیارے میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکا ایران کے ساتھ کسی سمجھوتے یا سیٹلمنٹ کی تلاش میں نہیں، ہم ایران میں ایسا صدر چاہتے ہیں جو ملک کو جنگ کی طرف نہ لے جائے۔

ایک سوال پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ نہیں چاہتے کہ کرد فورسز ایران میں داخل ہوں۔

امریکی صدر نے برطانوی وزیراعظم کی ایران پالیسی سے متعلق سوال پر کہا کہ برطانیہ اب مشرق وسطیٰ میں 2 طیارہ بردار جہاز بھیجنے پر غور کررہا ہے، تاہم اب ہمیں برطانیہ کی ضرورت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم مستقبل میں برطانیہ کی یہ بات یاد رکھیں گے، امریکا کو ایسے لوگوں کی ضرورت نہیں جو جنگ جیتنے کے بعد شامل ہوں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کیا کہ روس کی جانب سے ایران کی مدد کے کوئی شواہد نہیں ملے۔امریکی صدر نے الزام لگایا کہ ایران کے ایلیمینٹری اسکول پر حملہ ایران ہی نے کیا تھا تاہم انہوں نے اسکا ثبوت نہیں دیا۔

صدر ٹرمپ نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ تیل کی قیمتیں بہت تیزی سے نیچے آئیں گی، ٹرمپ کے بیان کے برعکس تیل کی قیمتوں میں اچانک اضافہ ہو گیا ہے.

واضح رہے کہ ایران جنگ کے جواز سے متعلق صدر ٹرمپ اپنا موقف بار بار بدلتے رہے ہیں تاہم انکی جانب سے اب یہ کہنا کہ جنگ کے بعد ایران کا نقشہ شاید ویسا نہیں نظر آئے گا جیسا ابھی ہے، خطے کے لیے انتہائی تشویش ناک ہے۔

Comments are closed.