حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں ایک ہی بار بڑا ظالمانہ اضافہ کر دیا
فوٹو : سوشل میڈیا
اسلام آباد : حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں ایک ہی بار بڑا ظالمانہ اضافہ کر دیا ہے اور بتایا گیا ہے کہ حکومت نے مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیرخزانہ محمد اورنگزیب اور وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے مشترکہ پریس کانفرنس میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کا اعلان کیا.
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 55 روپے اضافے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 321روپے 17پیسے اور ڈیزل کی نئی قیمت 335 روپے 86 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی۔نئی قیمتوں کا اطلاق رات12 بجتے ہی ہوچکاہے۔
پیٹرول پرڈویلپمنٹ لیوی 84 روپے 40 پیسے سے بڑھا کر 105 روپے فی لیٹر کر دی گئی اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پرپی ڈی ایل 76.21 روپے سے کم کر کے 55روپے فی لیٹرکر دی گئی۔
اسحاق ڈار اسحاق ڈار کا کہنا تھاکہ خطے میں جنگ کی صورتحال ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آسمان کو چھورہی ہیں، وزیراعظم اس سے متعلق بہت فکر مند ہیں اور وزیراعظم نے آج خود میٹنگ کی ہےجس میں صورتحال کاجائزہ لیا۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے دیکھنا ہے کہ کتنا اضافہ کرنا ہے، متوازن کرکے ہم نے کوئی راستہ نکالنا تھا، ہم نے دوسرے ملکوں کے وزرائے خارجہ سے رابطے کیے، پاکستان کی بھرپور کوشش ہے کہ ساتھیوں کو ساتھ ملا کر کشیدگی کم کرائی جائے.
نائب وزیراعظم نے کہا اس کشیدگی کو کم کرنے میں کتنی دیر لگے گی دیکھنا ہے، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل بھی دوسرے ممالک سے اپنے ہم منصبوں سے رابطے میں ہیں۔
اسحاق ڈار کا کہنا تھاکہ پانچ روز گزر چکے ہیں روز جائزہ لیتے ہیں، قیمتوں میں ہر روز خطیر اضافہ ہورہا ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ آج رات سے ہوگا.
Comments are closed.