سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ اپنے گھر میں گرنے سے زخمی ہو گئے
فوٹو :فائل
اسلام آباد: پاکستان کے سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ اپنے گھر میں گرنے سے زخمی ہو گئے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق جنرل (ر) باجوہ منگل کی صبح تقریباً ساڑھے چار بجے واش روم میں گر گئے جس کے نتیجے میں ان کے سر پر چوٹ آئی۔ انہیں فوری طور پر نجی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں آئی سی یو میں داخل کر کے طبی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں نے ابتدائی طبی امداد کے بعد ضروری ٹیسٹ کیے ہیں اور ان کی حالت کو زیر نگرانی رکھا جا رہا ہے۔ اہل خانہ کے مطابق ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے تاہم آئندہ 24 گھنٹے اہم قرار دیے جا رہے ہیں۔
مزید اطلاعات کے مطابق ڈاکٹرز کی ٹیم مسلسل ان کی طبی صورت حال کا جائزہ لے رہی ہے۔ اہل خانہ نے عوام سے صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل کی ہے
Comments are closed.